: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،6جون(ایجنسی) کانگریس نے مودی سرکار کے تین سال کے عہد حکومت کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ یہ نعروں اور اشتہار کی حکومت ہے جو ٹی وی پر ہیرو ، لیکن زمین پر زیرو ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر غلام
نبی آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں یہاں پارٹی کی اعلی پالیسی ساز تنظیم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا کہ تین سال میں اس سرکار کا کام مایوس کن رہا ہے۔ تین سال کے دوران مودی حکومت نے اقتدار کا غلط استعمال کیا اور زمین پر کوئی کام نہیں ہوا۔